لاہور( این این آئی) ٹی وی کی نامور اداکارہ ناہید شبیر نے کہاہے کہ موجودہ مقا م بڑی تگ و دو کے بعد حاصل کیا ہے ‘ کیرئیر کے آغاز پر گھر والوں کی طرف سے اتنی سختی تھی کہ شوٹنگ کے دوران بھائی کو ساتھ لیجانا پڑتا تھا ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے ماں باپ اپنی اولاد کےلئے بڑے فکر مند ہوتے ہیں اور کیرئیر کے آغاز پر مجھے بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور مجھے والدہ سے بڑی مشکل سے اسکی اجازت لینی پڑی لیکن مجھے شوٹنگ پر اپنے بھائی کو ساتھ لیجانا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ مقام بڑی محنت سے حاصل کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اس میدان میں مزید کامیابیاں سمیٹوں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024