ننکانہ صاحب (نامہ نگار) محکمہ تعلیم نے ایس ٹی آئی امیدواروں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی محکمہ تعلیم کے ہیڈکوارٹر میں شکایات سیل قائم کر دیا ہے جنہوں نے حالیہ ایس ٹی آئی بھرتیوں کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ شکایات سیل میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری ڈاکٹر صائمہ ناہید اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ہیڈکوارٹر محسن عباس امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ پینل میں مزید چار لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں رائے نجیب اللہ ، خالدہ امیر، افتخار احمد اور ثمینہ شاہین شامل ہیں۔
ننکانہ : ضلعی محکمہ تعلیم کے ہیڈکوارٹر میں شکایات سیل قائم
Feb 09, 2025