ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے آتے ہیں جو کام دوسروں کے

Feb 09, 2025

گلزار ملک


 گلزار ملک

 آج کل ہر انسان اپنے لئے سوچتا ہے شاید اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہر دوسرا انسان کسی نہ کسی پرابلم میں گرفتار ہے مثلآ بے روزگاری ، مہنگائی، فقرو فاقہ بے چینی، بدامنی اور ہر طرح کی بے سکونی میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے اس صورت حال نے بے شمار معاشرتی، اقتصادی، تہذیبی اور ثقافتی مسائل کو جنم دیا۔ اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ انسان کی ضروریات میں صحت، تعلیم، لباس اور طعام و قیام ہے۔ مگر بیشتر ان سے محروم ہیں۔ ایسے حالات میں قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو دوسروں کے د±کھ درد سمیٹنے اور ان میں آسانیاں بانٹنے کے لئے سرگرم ہیں۔ وہ دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کام میں حصہ لے کر معاشرے کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے کے کام آنا اچھے معاشرہ کی تشکیل کا نقطہ ا?غاز ہوتا ہے۔ جن معاشروں میں انفرادی، اجتماعی،ریاستی اور قومی سطح پر انسانوں میں درد مندی،خدمتِ خلق اور انسانی فلاح و بہبود کا جذبہ نظری،فکری اور عملی طور پر مروج ہے وہ معاشرہ مجموعی طور پر دن د?گنی رات چوگنی ترقی و خوشحالی کے زینے ا?سانی سے چڑھ رہے ہیں۔
 فلاحی تنظیمیں معاشرے میں ریڈھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہیں ان فلاحی تنظیموں کا موجود ہونا ملک و قوم کی ترقی کا باعث ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل کام ہے جو یہ لوگ گلی محلوں کی سطح پر چھوٹے چھوٹے کام کروا کر لوگوں کی خدمت کر کے سکون مہیا کر رہے ہیں یہاں پر ایک ایسی ہی فلاحی تنظیم کا زکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں یہ تنظیم گزشتہ تین سالوں سے شاہین ویلفیئر سوسائٹی شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور کے نام سے قائم ہے اس کالونی کے کل چار بلاک ہیں۔ ڈی بلاک کے صدر چودری زوہیب صادق نے بابا محمد سرور نوشاہی قادری کے آستانہ پر نوائے وقت کو بتایا کہ حال ہی میں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت سی بلاک میں پانچ لاکھ روپے مالیت کی ایک عدد ڈسپوزل کی نئی موٹر نصب کروائی اور ہر بلاک کے پارکوں میں گھاس اور پودے لگوائے اور بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے تقریبا چھ عدد ٹرانسفارمر لگوائے جس سے بجلی کی سپلائی کا نظام بہتر ہوا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت سوسائٹی کی طرف سے تقریبا فی گھر کو 350 روپے صفائی فنڈ لگایا گیا ہے جس سے صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس پر تقریبا ہر شہری نے اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی چاروں بلاک میں سکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کے لیے بیریئر داخلی اور خارجی راستوں پر لگوا رہے ہیں اور یہ تمام گیٹ اپنے طور پر سوسائٹی بنوا کر لگوائے گئی اور ان تمام گیٹ کے اندر باہر کیمرے نصب کروائے جائیں گے اس پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات بھی سوسائٹی ہی برداشت کرے گی۔ شاہین ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شاہد چھیڈو نائب صدر عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری میاں وسیم اور لیگل ایڈوائزر علی جٹ یہ سب لوگ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں اور ساتھ ہی بابا محمد سرور نوشاہی قادری صاحب بھی زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ان لوگوں کی راہنمائی کرتے ہیں اور انہیں اکثر بھلائی کے کاموں کی طرف ان کی توجہ مبذول کراتے رہتے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس سے پہلے بھی درخواست کی تھی کہ اس علاقہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ کام کاج کی غرض سے لاہور شہر میں جاتے ہیں۔ رائیونڈ روڈ پر علی ٹاﺅن سے اڈا پلاٹ تک جانے والی سپیڈو بس کا سٹاپ شیر شاہ روڈ پر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو رکشوں میں سفر کرنا پڑتا ہے اور کرایہ بھی زائد فی سواری 70 روپے دینا پڑتے ہیں جبکہ سپیڈو بس میں صرف 25 روپے میں جایا جا سکتا ہے۔ یہاں کے ہزاروں مکینوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے مطالبہ کیا تھا جس پر کوئی شنوائی نہ ہو سکی ہے لہذا فوری طور پر رائیونڈ روڈ سے گزرنے والی سپیڈو بس کا سٹاپ شیر شاہ روڈ پر بھی قائم کیا جائے۔ تاکہ لوگوں کی سفری مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
 ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے

مزیدخبریں