ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ مجموعی طور پر 28 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس اور 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو ¿ن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 04 دکانوں کو سیل جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 12 دکانوں و سٹوروں ، 02 ریسٹورنٹس جبکہ اوورچارجنگ پر 20 ہزار اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 09 دکانوں و سٹوروں، 01 ریسٹورنٹ جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ تحصیل ماڈل ٹاو ¿ن میں ذاکر تکہ ڈیرہ ریسٹورنٹ فیصل ٹاو ¿ن، سن سٹار میگا سٹور بمعہ فارمیسی، منا بھائی برگر اور مہربان کلاتھ ہاو ¿س کو سیل کیا گیا اور تحصیل کینٹ میں خان نان شاپ، ہئیر ڈریسر شاپ، عابد موبائلز، حاجی بک سنٹر، داتا ملک شاپ، علی آٹو ورکس، رحمان بیکرز، ایل پی جی شاپ، وسیم جنرل سٹور، شیبی پان شاپ، مون میڈیکل سٹور، نیکسز آپٹیکس، کلوریڈو پیزا اور شہباز دہی بھلے کو سیل کیا گیا اور تحصیل سٹی میں بندو خان بیکرز، ون ڈالر شاپ، ون ڈالر شاپ سیکنڈ برانچ، جاپانی گفٹ سنٹر، کائلز کافی کیفے، حسن برادر مولٹی فوم، سہیل ووڈ مولڈنگ، حمزہ بیکرز اینڈ سویٹس اور بلا پہلوان ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔