تنزانیہ کا کویڈ فری ملک ہونے کا دعویٰ

افریقی ملک تنزانیہ نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے خطے میں چونکہ کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے اس لئے یہاں ویکسینیشن کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تنزانیہ کی حکومت نے گزشتہ سال جون میں ہی ملک کو کورونا فری قرار دے دیا تھا۔ تنزانیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب ہمارے ملک میں وبائی کیسز ہے ہی نہیں تو ویکسین کیوں استعمال کریں۔ صدر جان موگوفلی نے ویکسینیشن سے انکار کرتے ہوئے اس پر تحفظات بھی اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں انہوں نے کسی قسم کی کوئی احتیاطی تدبیر نہیں اپنائی۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تنزانیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے اور ویکسین کے حصول کے لیے بھی سنجیدگی سے اقدامات عمل میں لائے۔