سعودی عرب کی حکومت نجی اداروں میں غیر ملکیوں کی جگہ سعودیوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کرنے اور مختلف شعبوں کی اسامیاں سعودیو ں کے لیے مختص کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے 2018 کے مقابلے میں 2019 کے دوران 12 لاکھ نئے ویزے جاری کیے ہیں۔ 2018 میں صرف6 لاکھ ویزے جاری ہوئے تھے۔الوطن اخبار کے مطابق سعودی ویژن 2030 کا ہدف 2020 تک بے روزگاری گھٹا کر 9 فیصد تک لانے کا ہے۔ اس کے تحت 4 لاکھ سعودیوں کو روزگار کی فراہمی کا ہدف حاصل ہوسکے گا۔لوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق متعدد شعبوں کی سعودائزیشن کی بدولت3 لاکھ 20 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں ملیں۔ ان میں دو لاکھ افراد کو 12شعبوں کی سعودائزیشن ، 80 ہزار ٹھیکیداری اور املاک کے شعبے اور 40 ہزار مواصلات کے شعبے میں ملازمتیں مہیا ہوئیں۔ غیر ملکیوں کے لیے 4نئے ویزے جاری کیے گئے اور ان 4 کے مقابلے میں1سعودی کو روزگار فراہم کیا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024