اپوزیشن سلیکیٹڈوزیراعظم کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ، متحدہ پارلیمانی اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا : مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن سلیکیٹڈ کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، متحدہ پارلیمانی اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، سلیکیٹڈ وزیر اعظم کو آئین سے کوئی سروکار نہیں۔وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوتا ہے پارلیمان وزیر اعظم کو جوابدہ نہیں ,علیمہ خان سے ڈیل کر کے مدر آف این آر او تو ہو چکا آپ علیمہ خان کے بے نامی دار ہیں۔پارلیمان میں جب بھی آئیں گے سلیکٹڈ وزیر اعظم کے نعرے سننا پڑیں گے. اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے اختیار میں کچھ ہے نہ ہی ان کی عزت ہے کیونکہ ان کو سلیکٹڈ وزیراعظم نہ صرف اپوزیشن بلکہ 22 کروڑ عوامی کہتی ہے۔انہوں نے آج اسی طرح تقریر کی جس طرح وہ ڈی چوک کنٹینر پر کھڑے ہو کر کرتے تھے, ان کی گفتگو میں پاکستان کی عوام کو بالکل کوئی فرق نظر نہیں آیا, ان کی گفتگو میں آمرانہ اور وحشت سوچ عوام کے سامنے اور بھی زیادہ بھر پور طریقے سے ابھری۔عمران خان آپ کی اپوزیشن کو دھمکیاں دھونس اور تڑیاں لگانے کا کوئی فائدہ نہیں آپ کان کھول کر سن لیں کہ اپوزیشن نہ آپ کی ڈکٹیشن لے گی اور نہ آپ سے ہراساں ہوگی کیونکہ آپ اپنی آمرانہ سوچ کے پیش نظر شاید آپ یہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمان وزیراعظم کو جوابدہ ہوتی ہے ,عمران خان صاحب آپ آئین کا مطالعہ کریں تاہم یہ سچ ہے کہ سلکیٹڈ وزیراعظم کو پاکستان کے آئین سے کوئی سروکار نہیں۔آپ اپنے مطالعے کے لیے پاکستان کا آئین ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو علم ہو کہ پارلیمان کو پاکستان کا وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے پارلیمان وزیر اعظم کو جوابدہ نہیں ہوتی .متحدہ پارلیمانی اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کا سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ,جس طرح آمرانہ سوچ رکھنے والے نالائق، ناتجربہ کار جھوٹی اور سلیکٹڈ حکومت کا اس وقت جو طرز عمل پارلیمان کو چلانے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتا۔پاکستان کی یہ پہلی تاریخی حکومت ہے جو پہلے پارلیمنٹ سے باہر رہ کر پارلیمنٹ پر حملہ کرتی رہی ہے اب پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حملہ کرنا چاہتی ہے. میں ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتی ہوں عمران خان آپ کان کھول کر سن لیں اپوزیشن نہ کسی قسم کی ڈکٹیشن لے گی اور نہ ہی آپ سے ہراساں ہو گی, آپ کی دھونس دھمکیوں اور تڑیوں سے اپوزیشن ڈرنے والی نہیں ہے۔آپ جو این آر او کی رٹ لگاتے ہیں کہ اب آپ ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے مدر آف این آر او اور مدر آف ڈھیل تو ہو چکی ہے, آپ نے علیمہ خان کو ڈھیل دے دی ہے, علیمہ کی سلائی مشن کے کاروبار سے جتنی بھی ناجائز پراپرٹی نکلی ہے وہ اصل میں آپ کی ہیں آپ علیمہ باجی کے بے نامی دار ہیں اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کی دھمکیوں اور دھونس کی وجہ سے اپوزیشن آپ سے سوال نہیں کریگی تو یہ آپ کی بہت زیادہ غلط فہمی ہے اپوزیشن آپ سے اسی طرح سوال کرتی رہے گی کہ ملک کا قرضہ پچھلے چھ ماہ میں کس طرح سو بلین ہو گیا ہے ملک کے عوام پر آپ نے مہنگائی کا ڈرون گرایا گیس کے بل چھ ماہ میں کیسے ڈپل ہو گئے پاکستانی روپے میں 65 فیصد کمی کیسے آئی آپ سے سوال ہوتا رہے گا کہ علیمہ باجی کی رسیدیں لائیں علیمہ باجی کے نام پر ناجائز پراپرٹی کا حساب دیں۔آپ نے تو کہا تھا کہ میں ہر روز پارلیمنٹ کے اندر ایک گھنٹہ سوالوں کے جواب دوں گا لیکن بادشاہ سلامت آپ پر تو شہباز شریف کا یہ ایک سوال گراں گزرا کہ آپ کے ہاتھ پر ساہیوال کے معصوموں کے قتل کے خون کا الزام ہے آپ کی پنجاب حکومت کی ناکامی نالائقی اور بے حسی کی وجہ سے ساہیوال کے معصوموں کا قتل ہوا آپ کو یہ ڈر کھائے جا رہا ہے کہ آپ جب بھی پارلیمنٹ میں آئیں گے آپ کو سلیکٹڈ کے نعرے سننے پڑیں گے آپ کو ہر دفعہ سوالوں کے جواب دینے پڑیں گے آپ کو بتانا پڑے گا کہ پاکستان کی عوام کو اس وقت جس طرح کی مشکلات ہیں چاہے وہ گیس ہو بجلی ہو آٹا ،چینی ہو سب کی مہنگائی کے آپ کو جوابات دینے پڑیں گے آپ کو ی بھی جواب دینا پڑے گا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر عوام کو کب دیں گے۔آپ نے اپنا بنی گالہ گھر ریگولرائز کرایا اور آپ نے لوگوں کے سروں سے چھتیں چھینی ،آپ خود بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات کی ارضی پر بیٹھے ہیں لیکن آپ نے ان لوگوں سے کاروبار اور چھتیں چھین لیں جنہوں نے زندگی بھر کی پونجی لگا کر یہ سب کچھ بنایا۔عمران خان آپ جو سوچی سمجھی سوچ کے تحت اس لیے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ آپ کو یہ یقین ہو چکا ہے کہ پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ آپ نا اہل ،نالائق جھوٹے ہیں اور آپ ڈلیور نہیں کر سکتے ،اس لیے آپ نے ڈی چوک کی طرح دوبارہ چور چور ڈاکو ڈاکو کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے اگر آپ نے یہ کچھ کہنا ہے تو سب نے پہلے اپنی گرفتاری دینی ہوگی۔کیونکہ آپ اس وقت اختیارات کے ناجائز استعمال ہیلی کاپٹر کیس میں مطلوب ہیں جہاں آپ جاتے نہیں ہیں، آپ کو ڈیڑھ سو سے زائد پیشیاں بھگتنی ہونگی آپ کو جوابدہ دے ہونا پڑے گا کہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا، نیب کو ہیلی کاپٹر کیس میں آپ کو بلانا پڑے گا ،علیمہ باجی کی ناجائز جائیداد کے کیس میں آپ کو نیب نے آپ کو گرفتار کرنا پڑے گا،عمران بتائیں کہاں گے وہ تین سو بلین ڈالر جن کی پاکستان میں سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی تھی چھ ماہ میں ڈیڑھ سو بلین ڈالر تو واپس آ جانے چاہیں، آپ کو جواب دینا پڑے گا کہ نوازشریف نے دو سو بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی تھی وہ کدھر ہے اس کو واپس لانا پڑے گا اس کا جواب دینا پڑے گا۔آپ نے شہبازشریف پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پانامہ کیس میں آپ کو دس ارب روپے کی پیشکش کی ہے جب بلایا جاتا ہے آپ تو کیا آپ کے وکیل بھی پیش نہیں ہوتے ،موجودہ حکومت ایک جیسا جھوٹ بولنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتی ایک وزیر کچھ اور دوسرا کچھ جھوٹ بولتاہے.