پنجاب حکومت نے سینئر وزیر پنجاب علیم خان کا استعفی قبول کرتے ہوئے وزارت بلدیات کا اضافی چارج راجہ بشارت کو سونپ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعلی شہباز گل کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے علیم خان کا بطور سینئر وزیراستعفی قبول کر لیا ہے۔یاد رہے کہ نیب نے پنجاب کے وزیر برائے بلدیات اور منصوبہ بندی عبد العلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ نیب علیم خان کی ہیگزم پرائیویٹ لمیٹڈ آف شورکمپنی کی تحقیقات کر رہا ہے اور ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب کے وزیر بلدیات ایک نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے تھے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان علیم آج نیب میں چوتھی پیشی تھِی اور ان کی 6آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جن سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب نے انہیں طلب کیا تھا۔ نیب کی جانب سے اس بار علیم خان کو فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38