مالدیپ کے سیاسی بحران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماوں نے وہاں کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔گزشتہ روز وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اور بھارتی ہم منصب کے درمیان رواں سال کا یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے جس کے دوران مالدیپ کے سیاسی بحران سمیت افغانستان، میانمار اور شمالی کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے مالدیپ کے سیاسی بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور جمہوریت کے احترام اور قانون کی بالادستی پر زور دیا۔وائٹ ہاوس کے مطابق دونوں سربراہان نے گفتگو کے دوران خطے کی خوشحالی اور سیکیورٹی کے لئے تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جب کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی اور افغانستان کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024