زکریا یونیورسٹی نے ایم کام پارٹ فرسٹ سالانہ کے نتائج کا اعلان کردیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایم کام پارٹ پرسٹ سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق مذکورہ امتحان میں 475 امیدواران نے شرکت کی ان میں سے 253 امیدواران کو پاس اور 222 امیدواران کو فیل قرار دیا گیا اس طرح امتحان میں امیدواران کی شرح کامیابی 53.26 فیصد رہی۔