پاکستان کا ہر شہری کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا،احسان نواز
مری (نامہ نگار خصوصی ) پاکستان کا ہر شہری ہرفورم پر کشمیر کی آزادی کے لیے پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔کشمیریوں کی آزادی کی آوازاب عالمی آواز بن چکی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنا تسلط ختم کرے ان خیالات کا اظہار مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ دستاویزی فلم اور تصویری نمائش کے اختتام پر مہمان خصوصی راجہ احسان نواز صدر مسلم لیگ(ن) مری سٹی نے کیا ۔اس موقع پر دستاویزی فلم اور تصویری نمائش میں میں مقبوضہ کشمیرکے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے گئے بھارتی افواج کے مظالم سمیت کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لیئے کی گئی کوششوں کو دکھایا گیا۔اس موقع پر یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عاومای حلقوں کی جانب سے پزیرائی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شکور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں معززین شہر، سول افسران، سیاسی و سماجی شخصیات خواتین، اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔