پھل دار پودے اور نرسری تحصیل مری کی ہر یونین کونسل (سنٹر) پر پہنچا دئیے گئے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ( توسیع) مری کی ہدایت پر پھل دار پودے اور نرسری تحصیل مری کی ہر یونین کونسل (سنٹر) پر پہنچا دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق یہ نہایت اعلیٰ قسم کے پھل دار پودے ہیں جنہیں باغبان و زمیندار رعایتی قیمت پر آسانی کے ساتھ ہر سنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان سنٹرز میں محکمہ زراعت (توسیع) کا عملہ پودا جات و نرسری کی فروخت کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں و باغبانوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہے ۔ زمینداران سے رابطہ کر کے پودے حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ( توسیع) مری نے باغبانوں و زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلدار پودوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کو یقینی بنائیں تاکہ ملکی ضروریات کے علاوہ ان کی برآمد سے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے۔