نور پور تھل: حاجی احمد خان بلوچ 125سال کی عمر میں انتقا ل کرگئے
نورپور تھل (نامہ نگار) نواحی گائوں کھاٹواں میں 125سالہ بزرگ انتقال کر گئے۔ کھاٹواں کا حاجی احمد خان بلوچ کے 6بیٹے 2بیٹیاں اور پوتے و نواسے نواسیاں بھی شادی شدہ ہیں جن کی تعداد 250کے قریب بتائی گئی ہے۔ متوفی احمد خان کے بیٹے محمد اسحاق نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے والد 125سال کی عمر میں بھی صحت مند تھے اور ان کی نظر اور دانت بالکل ٹھیک تھے نماز اور تہجد باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔