پنجاب رورل ہیلتھ کے ملازمین کی تنخو اہو ں میں اضا فے کا مطالبہ
تلہ گنگ (نامہ نگار) بنیادی مراکز صحت میں خدمات سر انجام دینے والے پنجاب رورل ہیلتھ کے ملازمین نے کہا ہے کہ آٹھ سالوں سے بی ایچ یو میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ان کو مستقل کیا جارہا ہے اور ان کے اسکیل کی بھی اپ گریڈیشن نہیں کی جارہی ہے پی آر ہیلتھ ایسوسی ایشن تلہ گنگ عہدیداروں نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو ہم پولیو، خسرہ اور دیگر تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہیں محکمہ صحت کے ملازمین کے برابر کی جائیں اورسکیل اپ گریڈ کئے جائیں۔ملازمین نے جمعرات کو تلہ گنگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔