زکریا یونیورسٹی میں طالب علم پر تشدد‘ ساتھی طلبہ کا مظاہرہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت )زکریا یونیورسٹی میں طلبا میں تصاد م ایک زخمی دو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ صبح شعبہ ارد و کے سجاول اور رانا وقار پاک سٹڈی شعبے میں عرفان خان کو تشدد کانشانہ بنا کرزخمی کرکے فرار ہوگئے جس کے بعد یونیورسٹی کے پشتون طلبا اکھٹے ہوگئے اوراحتجاجی ریلی نکالی اس دوران انہوں نے بعض طلبا کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا سکیورٹی حکام نے ان کو کنٹرول کیا ان کے مطالبے پر پولیس حکام کو پرچہ درج کرنے کا کہا جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے بعد ازں سجاول اور وقار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔