سابقہ بیویوں کابدسلوکی کا الزام امریکی صدر کے معتمد روب پورٹر مستعفی
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلی معتمد روب پورٹر نے 2 سابقہ بیویوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے رہائش گاہ وائٹ ہائوس کے اسٹاف سیکریٹری کی سابقہ بیویوں نے ان پر جسمانی اور جذباتی طور پر حراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جوکہ اخبار ڈیلی میل کے ذریعے سے سامنے آئے ہیں۔الزامات پر روب پورٹر نے کہا ہے کہ بدترین الزامات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ پورٹرکی دو سابقہ بیویوں کولبی ہولڈرنس اور جنیفر ویلگبوائے نے پورٹرکی جانب سے مبینہ بدسلوکی کاتذکرہ کیاہے۔