امیر آباد اور گلشن آباد میں سرچ آپریشن تین مشتبہ افراد زیر حراست‘ اسلحہ برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس و جے ٹی ٹی نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ امیر آباد اور تھانہ چہلیک کے علاقہ گلشن آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 148 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 77 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ آپریشن میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا گیا پولیس نے زیر حراست افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔