سینئر ہیڈ ماسٹر رانا ولایت علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان تعینات
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے سینئر ہیڈ ماسٹر رانا ولایت علی کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ملتان تعینات کردیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم کی جانب سے انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا‘ رانا ولایت علی اس سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول چک آر ایس شجاع آباد میں خدمات انجام دے رہے تھے اور بطور ڈپٹی ڈی ای او آج چارج سنبھال لیں گے۔