بلین ٹری منصوبے کیخلاف جان بوجھ کر مہم چلائی جا رہی ہے، امین اسلم
حضرو(نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک امین اسلم نے کہا کہ بیلن ٹری منصوبے کے خلاف جان بوجھ کر مہم چلائی جا رہی ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت ماحولیات کی بہتری کی بجائے پختونخواہ کی بیلن ٹری پر ناکام سیاست کر رہی ہے بیلن ٹری کے حوالے سے سیاست کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا اس منصوبے کو عالمی دنیا نے سراہا ہے عمران خان کا یہ منصوبہ سیاست کیلئے نہیں بلکہ نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ پختونخواہ حکومت نے بیلن ٹری منصوبہ کامیابی سے مکمل کر کے عمران خان کے خواب کو پورا کیا ہے۔
تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے پختونخواہ میںدیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتری لائے پولیس ہسپتالوں ،پٹوار خانوں میںعوام کے مسائل رشوت کے بغیر حل ہو رہے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر صوبوں کی پولیس سیاسی اشاروں پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ماحولیات کے حوالے سے کوئی توجہ نہیںدی ۔