سلطان کالونی‘ بہنوئی کو نوکری کا جھانسہ دیکر قتل کرنے کا الزام‘ 2 ملزم گرفتار
سلطان کالونی (نامہ نگار)سلطان کالونی میں تھانہ سنانواں کے علاقے میں اغواہ ہونے والا مزدور شاہ والا جنگل میں قتل ‘سالے نے بہنوئی کونوکری کا جھانسہ دیکربے دری سے قتل کردیا دو ملزم گرفتار مزید تفتیش جاری ‘ دو روز قبل تھانہ سنانواں میں اغواہ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھاتفصیل کے مطابق سالے نے بہنوئی کونوکری کا جھانسہ دیکر قتل کردیا محمدآصف کو چار روز پہلے کنٹرول شیڈ پر نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا اور بلوایا تھاجس پر محمد آصف گھر سے تیار ہو کر اپنے سالے کے پاس پہنچ گیا گھر والوں سے رابطہ منقطع ہوگیا گھر نہ پہنچنے پر گھروالوں کو تشویش لاحق ہوئی اور 6 فروری کو مقدمہ درج کروایا گیامقدمہ درج ہوتے ہی نے فوراً تفتیش شروع کردی موبائل لوکیشن اورجدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی مزیدتفتیش جاری ہے ایس ایچ او تھانہ سنانواں ۔