دبئی حکومت کو گالیاں دینے والے شخص کو پانچ لاکھ درہم جرمانہ
`دبئی(این این آئی)مْتحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی کی ایک فوجی عدالت نے دبئی حکومت کو برا بھلا کہنے میں ملوث ایک شخص کو تین ماہ قید اور پانچ ملین درہم (ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر) جرمانہ کی سزا سنادی ۔عرب ٹی وی کے مطابق دبئی میں مقیم ایک غیر ملکی نے ای میل کے ذریعے ایک سرکاری ادارے پر تنقید کی اور گالم گلوچ کی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک حکومتی محکمے کو ای میل میں گالیاں لکھی تھیں مگر اس کا سبب ڈرائیونگ ٹیسٹ کے محکمے کی طرف سے اس کی توہین تھی۔