شہباز شریف وزیراعظم بن کر ملکی ترقی کے ضامن ثابت ہونگے: رانا مشہود
بورے والا(نامہ نگار)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ 15فروری کو ہم نے یہ پیغام دینا ہے کہ مستقبل کا وزیر اعظم بورے والا آ رہا ہے شہباز شریف وہ مرد آہن ہے جس نے ساڑھے چار سالہ دور میں تعمیر و ترقی کے وہ ریکارڈ قائم کیے ہیں جو آج تک کوئی نہ کر سکا آج ہمسایہ ملک چائینہ بھی شہباز شریف کی ان صلاحیتوں کا اعتراف کر رہا ہے اور انہوں نے برق رفتاری سے ہونے والے کاموں کو شہباز سپیڈ کا نام دے دیا ہے لیکن میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکا میاں نواز شریف نے میاں شہباز شریف کو خود آئندہ کے لیے وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے اور انشاء اللہ میاں شہباز شریف مستقبل میں وزیر اعظم بن کر ملکی سالمیت اور اسکی ترقی کے ضامن ثابت ہونگے 15فروری کے دن کو بورے والا سمیت ضلع بھر کے عوام نے ایک یادگار دن بنانا ہے اُس روز ہر گلی،محلے،گائوں اور گھر گھر سے (ن)لیگ کا کارکن پاکستان اور مسلم لیگ (ن)کا پرچم لیکر جلسہ گارہ پہنچے جہاں میاں شہباز شریف بورے والا کے عوام کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی233سردار خالد محمود ڈوگر کی رہائش گاہ پر میاں شہباز شریف کی بورے والا آمد پر اُنکے استقبال اور تاریخی ریلی نکالنے کے حوالہ سے منعقدہ ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233سردار خالد محمود ڈوگراور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔