قانون کی عملداری کا خاتمہ نا انصافی کو جنم دیتا ہے، ناصرعباس جعفری
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ سیاست دان امیر سے امیر اور ملک غریب سے غریب ہوتا جا رہا ہے۔قانون و انصاف کی بجائے طاقت اور اختیار کی حکمرانی نظر آتی ہے۔قانون کی عملداری کا خاتمہ نا انصافی کو جنم دیتا ہے جس سے معاشرے سے نظم و ضبط کا خاتمہ اور انتشار کو فروغ ملتا ہے۔وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور قانون و انصاف کی حکمرانی کے لئے ضروری ہے کہ اقتدار کی باگ ڈورصالح و دیانت دار افراد کے ہاتھوں میں دی جائے۔ طاغوتی قوتوں عالم اسلام کے خلاف اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لیے سخت بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔یہود و نصاری کا اولین ہدف امت مسلمہ کو ٹکروں میں تقسیم کر کے ان کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔