طویل عرصہ سے6سالہ بچے کی عدم بازیابی پر آرپی او راولپنڈی ہائیکورٹ طلب
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے چھ سالہ بچے کی طویل عرصہ سے عدم بازیابی پرآر پی او راولپنڈی کو طلب کرلیا عدالت عالیہ میں درخواست گذار غازی الرحمٰن نے موقف پیش کیا کہ اس کا چھ سالہ بچہ اغواء ہوئے دو سال ہوگئے عدالت عالیہ نے سی پی او کو ہدائت کی تھی کہ بچے کی بازیابی یقینی بنائی جائے جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی پولیس افسران کی کمیٹی بنائی تھی لیکن بچہ بازیاب نہیں ہوسکا جس پر عدالت عالیہ نے آر پی او کو طلب کرلیا۔