بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم وقاص ناکافی شہادت پر بری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم وقاص کو ناکافی شہادت پر بری کر دیا ۔ مقدمہ میں نامزد ملزم محمدوقاص سکنہ خانیوال سے سی ٹی ڈی پولیس نے مہر آباد کے قریب کاروائی کرتے ہوئے بارود وغیرہ برآمد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جمعرات کو عدالت نے ناکافی شہادت اور استغاثہ کی طرف سے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کوبری کر دیا ۔