راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے1445گرام چرس ،20لیٹر کھلی شراب،2عدد پستول 30بور معہ36روند،رائفل12بور معہ 2روندبرآمد کر لئے تھانہ کینٹ پولیس نے ریحان سے195گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے راجہ خان سے1250گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے شان سے 10لیٹر کھلی شراب،ندیم سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ سٹی پولیس نے حامدسے پستول30بور معہ2روند، تھانہ مندرہ پولیس نے نعیم سے پستول 30بور معہ4روند،راشد سے سے عدد رائفل 12بور معہ2روند،تھانہ آر اے بازارپولیس نے رمضان سے 30روند پستول 30بور ،تھانہ وارث خان پولیس نے حمزہ سے 15پتنگیں معہ 5ڈوریں ،زیشان سے 20پتنگیں معہ 4ڈوریں،تھانہ مورگاہ پولیس نے نعیم سے 110پتنگیں معہ 2ڈوریں ،تھانہ ریس کورس پولیس نے مشال خان سے 8لیٹر غیر قانونی پیٹرول ،مقصود کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر لیا جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے اسامہ اور رضوان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔