پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کی مکمل ہڑتال‘ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پنجاب بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے فیروز والہ میں سینئر وکیل کے بیہمانہ قتل پر مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس سے ضلع کچہری راولپنڈی میں زیر سماعت سینکڑوں مقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی گئی ۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ضلع کچہری راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں وکلا کی حفاظت کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ایسے ناخوشگوار واقعات معمول بن گئے ہیں اور انتظامیہ بار بار کی یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے میں ناکام ہے ۔