تھانہ پنڈ دادن خان کے ایس ایچ او سب انسپکٹرعبدالغفورکو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے تھانہ پنڈ دادن خان کے ایس ایچ او سب انسپکٹرعبدالغفورکو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور مبلغ- 5000/نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے مقدمہ نمبر 11/18بجرم 365-Bت پ تھانہ پنڈدادنخان میں ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی پر آر پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ایس آئی عبدالغفور کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور مبلغ 5000/-روپے نقدانعام سے نواز ۔