وزیر اعلیٰ انار کلی پارکنگ پلازے کے مجوزہ منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نے انار کلی پارکنگ پلازے کے مجوزہ منصوبے کی جلد تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو کھلا خط لکھ دیا،تاجر مذکورہ منصوبے سے متعلق دستخطی مہم بھی شروع کریں گے ۔ انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے خط میںکہا ہے کہ شہباز شریف ماضی میں خود پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا وعدہ کر چکے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نہ صرف اس سلسلہ میں تاجروں کو مدعو کر کے اس پیشرفت سے آگاہ کریں بلکہ اس منصوبے کی موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ’’ شہباز سپیڈ ‘‘ کے تحت کام کیا جائے ۔ مطالبے کو وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچانے کیلئے تاجر وں کی جانب سے دستخطی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جس پر ہزاروں تاجر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کامطالبہ اور اس پر اپنے دستخط کریں گے۔