ایل ڈی اے نے 3 نجی رہائشی سکیموں میں غیرقانونی تعمیرات سربمہر اور مسمار کر دیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے تین منظور شدہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات سربمہر اور مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران گل دامن ہائوسنگ سکیم کالج روڈ کے دفتر کی چار دیواری اور گیٹ مسمار کر کے دفتر کو سربمہر کر دیا۔ ڈیفنس روڈ پر واقع انجینئر ز ٹائون بلاک ایم ٹو میں رہن شدہ پلاٹوں اور محافظ ٹائون فیز ٹو میں سکول کے لئے مختص اراضی پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے یہ پلاٹ واگزار کر والئے۔