نکاح نامہ صنفی مساوات یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: فوزیہ وقار
لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن پنجاب ویمن کمیشن فوزیہ وقار نے کہاہے کہ نکاح نامہ صنفی مساوات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے لہذٰا قوانین اور حقوق کی رو سے اسے کار آمد بنانے کی اشد ضرورت ہے اوراس سے تمام اسٹیک ہولڈرزکو بھی با اختیار بنایا جا سکتا ہے، نکاح رجسٹرارکسی کے بھی حقوق کوسلب نہ ہونے میں اپنا کلیدی اور فعال کردار کرے اور خصوصا عورت کے حقوق کی پاسداری میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین اورمحکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے منصوبہ ’’پنجاب میں نکاح رجسٹراران کی ٹریننگ‘‘ کے نکاح رجسٹرار، چیئرمین اور سیکرٹریز کی نکاح نامہ میں درست معلومات کا اندراج اور شادی کی رجسٹریشن کے مراحل کے حوالے سے تربیت کے اختتام کے موقع پر کیا۔