لاہور میں بسوں کے پرانے روٹ بحال کیے جائیں: ناظم شوکت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) عوامی مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں چلنے والی بسوں کے سابق روٹ بحال کیے جائیں، نئے روٹس میں ریلوے اسٹیشن سے ٹائون شپ اور گنگارام کی جانب جانے والی ٹرانسپورٹ کی کمی ہے، میو ہسپتال سروسز ہسپتال کے لیء روٹ منتخب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے وزیر اعلی سے اپیل کی کہ لاہور شہر میں چلنے والے پرانے روٹ بحال کئے جائیں اور گنجان آبادی والے علاقے اور ہسپتالوں کو جانے والے راستوں پر بسوں، ویگنوں کی تعداد بڑھائی جائے۔