نواز شریف عدلیہ پر چاہے جتنی تنقید کر لیں لوٹی دولت کا حساب دینا ہو گا: زبیر کاردار، شیخ عرفان
لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو ہمارے قائد آصف علی زرداری کے متعلق ہرزہ سرائی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے۔ قوم قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑااحتساب کرے گی، نواز شریف عدلیہ پر تنقید کر کے جتنے مرضی ہاتھ پائوں مار لیں انہیں لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔