گھر کا ماحول بچوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے: مزمل اقبال
لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر مزمل اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ کامیابی انسان میں تبدیلی لاتی ہے۔ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گھر کا ماحول بچوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ معاشرتی رویے، کردار سازی، تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آج کے ہمارے یہ بچے مستقبل کے معمار ہونگے۔ اللہ تعالیٰ اسی کو نوازتا ہے جو خواہش رکھتا ہے۔