موچی دروازہ کے کامیاب جلسہ سے مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار : اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پانچ فروری موچی گیٹ کے پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسے کے بعد سے مسلم لیگ (ن) والے حواس باختہ ہو چکے ہیں اور وہ اسی بوکھلاہٹ میں اب پیپلز پارٹی کی کردار کشی پر اتر آئے ہیں کیونکہ انہیں علم ہو گیا کہ اب آنے والے الیکشن میں ان کی مکمل چھٹی ہو جائے گی اور انہیں لاہور سے ایک نشست بھی نہیں ملے گی ہم (ن) لیگ سے لاہور بھی چھین لیں گے اور ان کو پنجاب بھر سے بھی عبرتناک شکست دیں گے اب ان کا ٹھکانہ جیل ہی ہو گا۔