اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی تمام مشکلات کا حل ہے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان انشاء اللہ تا قیامت قائم رہے گا یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قاء ہوا ہے انشاء اللہ دشمنوں کو چالیں اور سازش پاک سرزمین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی تمام مشکلات کا حل ہے۔ امریکہ اسرائیل اور بھارت کا شیطانی اتحاد وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ان کے ناپاک عزائم ملکر ناکام بنائیں گے۔