بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث خطے میں امن کی کاوشیں سبوتاژ ہو رہی ہیں: عزیز الرحمن چن
لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے میں امن کی کاوشیں سبوتاژ ہو رہی ہیں حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ اُسی کی زبان میں بات کرے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہو گیا ہے بھارت نے کبھی پاکستان کی طرف سے دوستی کی خواہش کا احترام نہیں کیا۔ اب پاکستان کو واقعی برابری کی سطح پر بھارت کے ساتھ بات کرنا ہو گی۔