متحدہ مجلس عمل کے عہدیداروں کا انتخاب ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگیا
اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے عہدیداروں کا انتخاب ایک بار پھر کھٹائیمیں پڑگیا۔ اب ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا اجلاس مارچ میں سینٹ کے انتخابات کے بعد ہوگا۔ یہ اجلاس 16 فروری 2018 کو منعقد ہونا تھا جس میں عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا تھا اور جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام (ف) نے کے پی کے اور وفاقی حکومت سے الگ ہونے کے فیصلے کرنے تھے لیکن دونوں جماعتیں سینٹ کے انتخابات سے قبل بوجوہ مل بیٹھنے سے گریزاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق فی الحال دونوں جماعتیں حکومتوں سے الگ ہونے کیلئے تیار نظر نہیں آتیں۔ جب تک دونوں جماعتیں حکومتوں سے الگ نہیں ہوتیں اس وقت ایم ایم اے کے انتخاب میں پیش رفت نہیں ہوسکتی۔