سعودی عرب: قتل اور زنا کے ا لزام میں 4 پاکستانیوں کے سر قلم
ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں چار پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے، چاروں افراد پر زنا، قتل زیورات سمیت نقدی کی چوی کا الزام تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان دارالحکومت ریاض میں ایک عورت کے گھر میں داخل ہوئے زیورات اور نقدی لوٹی اس دوران خاتون مکین کے ساتھ زنا کیا اور اسے گلا گھونٹ کر مار دیا۔ ملزمان نے واردات کے دوران عورت کے بچے کے ساتھ بھی بدفعلی کا ارتکاب کیا۔ اس سزا پر عملدرآمد کے بعد سعودی عرب میں رواں سال سر قلم کئے جانے کی یہ 20 ویں سزا ہے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال 141 افراد کے سر قلم کئے گئے۔