جنوبی افریقہ اور بھارت ویمن کے مابین آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا
پورٹ چیفسٹروم(این این آئی)جنوبی افریقہ اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلے میں تیسرا اور آخری میچ (کل) ہفتے کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا، بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارت ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ایک روزہ میچ میں 88 جبکہ دوسرے میچ میں 178 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔