عمران فاروق قتل، برطانوی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم کی انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد طلبی کے اشتہارات
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم کی طلبی کا اشتہار شائع کرا دیا گیا۔ اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی طرف سے دیا گیا ہے۔ بانی ایم کیو ایم عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری ہے۔ بانی ایم کیو ایم کو 30 دن میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اشتہار میں بانی ایم کیو ایم کے لندن اور کراچی کے ایڈریس نمایاں ہیں۔