پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی 24برس کے ہوگئے
گوجرانوالہ (آئی این پی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بالر حسن علی نے گزشتہ روز اپنی چوبیسویں سالگرہ منا ئی،اسٹار بائولر نے 87 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔7فروری1994کو منڈی بہاالدین میں پیدا ہوئے ۔حسن علی نے 2016میں آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میں ڈیبیو کیا ۔ 2017 کی چمپئین ٹرافی میں بیسٹ بالرز کا اعزاز حاصل کیا اور بہت ہی کم عرصے میں کرکٹ کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔نوجوان بالر انٹرنیشنل کرئیر میں 87 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔