نجی بنک کے سویپر نے ڈکیتی مزاحمت پر گارڈ قتل کر دیا‘ ورثا کا احتجاج‘ ملزم ساتھی سمیت گرفتار
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں نجی بنک کے سویپر نے اپنے ساتھی کے ہمراہ بنک میں ڈکیتی کی وارادت کے دوران مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ کوفائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا۔ سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت پر ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پولیس نے سویپر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ میںمین بلیوارڈ پر دو ڈاکوئوں نے مقامی بینک کے باہرلگی اے ٹی ایم مشین اکھاڑنے کی کوشش کی تو اس دوران شور سن کر بنک کا سکیورٹی گارڈساجد صدیق اے ٹی ایم کے کیبن کے پاس پہنچا تو ڈاکوئوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے 52 سالہ سکیورٹی گارڈ ساجد صدیق موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی۔ لواحقین اور اہل علاقہ نے گرو مانگٹ روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔دریں اثنا ء انویسٹی گیشن پولیس نے رات گئے بنک کے سویپر رحمت مسیح اور اس کے ساتھی سیف اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملز مان ڈکیتی کے ارادے سے سویپر رحمت مسیح اور اس کا ساتھی سیف اللہ رات ہی بنک میں چھپ گئے تھے۔انہوں نے سکیورٹی گارڈ ساجد صدیق کو اس کی بندوق سے ہی قتل کیا جس کے بعد فرش سے اس کا خون بھی صاف کیا گیا،کوڑے کی ٹوکری سے بھی خون ملا، اوراس دوران تفتیش بینک کے تمام عملے کو شامل تفتیش کیا گیا اور مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ کے علاقہ سیکٹر اے و ن میں فیکٹری کے کے کیش ریکوری کرنے والے ملازم سرور سے12 لاکھ روپے ، نو اں کو ٹ کے علا قے میںاظہا ر کے گھر سے5لا کھ مالیت، ماڈل ٹائون کے علاقہ میںاخلاق کے گھرسے 4لاکھ مالیت، جوہر ٹائون کے علاقہ میں عاطف کے گھر3لاکھ45ہزار مالیت ،کا ہنہ کے علا قہ میںشیر از کے گھر سے 2لا کھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،گجر پورہ میں منور کی فیملی سے ڈھائی لاکھ مالیت، مزنگ میںخالدکی فیملی سے 80ہز ار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،شا د با غ کے علا قہ الہٰی پا ر ک میں ملک عر فا ن قیو م سے 70ہز ار اور مو با ئل فو ن ، وسن پو رہ میں اظہر سے13 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ چونگی سٹاپ کے قریب قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان رانا منان کے گھرسے 8لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیوارت و دیگر سامان چوری کر لیا ۔ چوروں نے شفیق آباد سے مبین، مغلپورہ میں شاہد کی کاریں جبکہ مستی گیٹ سے فرقان، بادامی باغ میںاظہار، ماڈل ٹائون میں بشیر، باغبانپورہ میں طاہر، ٹائون شپ سے یا سر، بادامی باغ میں فرقان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔