شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹرسرمحمد اقبال کے افکارونظریات کو اجاگرکرنے کے لئے گزشتہ دنوں دوبئی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہر اقبالیات پروفیسرڈاکٹربریگیڈئر ریٹائرڈ وحیدالزماں طارق نے ایک خصوصی لیکچردیا، تقریب میں امارات بھر سے علم وادب کے دلدادہ لوگوں نے شرکت کی سیاست اور دیگرخرافات سے ہٹ کر اپنی نوعیت کی یہ واحد ادبی تقریب تھی جسے بے حد پسند کیااور سراہا گیا ۔ شرکائے تقریب، اہل امارات اور پاکستان سے بھی کچھ لوگوں نے تقریب کے بارے براہ راست بذریعہ ٹیلی فون ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تاثرات وخیالات کا اظہار کیا ، جن میں شیبا بٹ یاسمین کنول راحیلہ تبسم ، ڈاکٹرثروت زہرا شمع بٹ ، فرزانہ کوثر خلیل الرحمٰن بونیسری محمد افتخار بٹ عبدالرحیم نوشی، عامرہ وحید کیپٹن عاصم ملک اور بشریٰ علبیرشامل ہیں۔ متذکرہ کرم فرماؤں نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں اس نوعیت کے ادبی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے پروگراموں کی عصرحاضر میں اشد ضرورت ہے نسل نو قومی ملکی وملی ہیروز کو بھولتی جارہی ہے،جبکہ ایسے لوگوں کی یاد کو ازسرنو زندہ کرنے کے لئے علمی وادبی تقریبات کی ضرورت ہے ۔علامہ اقبال کے بارے حالیہ تقریب میں پروفیسرڈاکٹروحیدالزماں طارق نے جس طرح کھل کر شاعرمشرق کی ذاتی زندگی اوران کے افکارونظریات کے بارے بیان کیا وہ لاجواب اور قابل تحسین بھی پیش کیا گیاہے اس علمی وادبی ایونٹ کے انعقاد پر لوگوں نے مخدوم رئیس قریشی شیخ ایم پرویزاورطاہرمنیرطاہر کی کوششوں کو بھی سراہا ہے کہ جن کی محنت سے امارات میں بسنے والے علم وادب کے پروانوں کو اس قدراچھی اور معلوماتی تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ حضرت علامہ اقبال کے بارے منعقدہ ایونٹ سے متعلق متذکرہ رائے دھندگان نے کہا کہ آئندہ بھی ایسے معلوماتی رپورٹس کاانعقاد ہوتے رہنا چاہیے تاکہ ہم اپنے ہیروز کے بارے مزید جان سکیں اور ان کے بارے معلومات کی تجدید ہوتی رہے۔ ایونٹ کوپسند کرنے پر منتظمین نے اہل ادب کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ بھی علمی وادبی اور غیر سیاسی ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38