گورنر پنجاب آج ملتان پہنچیں گے
ملتان (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ آج شام ملتان اور بہاولپور کے چھ روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے۔ گورنر پنجاب 12 فروری تک ملتان میں مختلف وفود سے ملاقات کریں گے اور لوگوں کے مسائل سنیں گے جبکہ 13 فروری کو گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کی صدارت کریں گے اور 14 فروری کو بہاولپور صادق پبلک سکول کے 64 ویں فاو¿نڈر ڈے میں شریک ہوں گے ۔14 فروری کی شام گورنر پنجاب ملتان سے لاہور روانہ ہوں گے۔ گورنر پنجاب آج اپنی آمد کے بعد نیو ملتان میں مقامی میرج کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما عمران لیاقت کے دعوت ولیمہ میں بھی شریک ہونگے۔
گورنر/ ملتان