یوم یکجہتی کے موقع 4 فروری کو پاکستان انٹرنیشنل سکول طائف کے اسمبلی ہال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام سکول کی لٹریری سوسائٹی نے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت کے لئے سکول کے ہونہار طالب علم سعدالرحمان کو دعوت دی گئی جس نے اپنی خوش الحان آواز میں قرآن میجد کی آیات کی تلاوت کی۔طلبا، اساتذہ کرام اور پرنسپل نے ہاتھوں کی رنجیر بنا کر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے۔اس دوران ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے فضا میں گونجتے رہے اور طلبا کا جوش دیدنی تھا۔سکول پرنسپل قیصر خان نے اپنے صدارتی خطبے میں فرمایا کہ ’’ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہئے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہمارے کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت فوری طور پر ہمارے کشمیری بھائیوں پر ظلم و ستم بند کرے۔ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبا کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کریں اور اس کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی طلبہ میں سے صلاح الدین ایوبی، شہاب الدین غوری، محمدبن قاسم، خالد بن ولید، سلطان محمود غزنوی، سید جمال الدین افغانی، علامہ اقبال اور بالخصوص حضرت قائداعظم محمدعلی جناح جیسی شخصیات پیدا کریں گے‘‘۔ تمام طلبہ اور اساتذہ نے پرنسپل کی سربراہی میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور فلک بوس نعرے لگائے گئے۔ تقریب کے اختتام پر آزادی کشمیر کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024