مکرمی! پاکستان میں نظریہ اسلام/ نظریہ پاکستان کو پسِ پُشت ڈال کر اور مکمل طور پر نظرانداز کر کے لُوٹ مار کرپشن ظلم و زیادتیوں بے انصافیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ بچوں ، بچیوں ، عورتوں ، لڑکیوں ، غریبوں مزدوروں، کسانوں ، محنت کشوں، سب پر ظلم و زیادتیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور قومی اور مذہبی رہنما اپنی اپنی ڈفلی اور اپنا اپنا راگ الاپ رہے ہیں۔ کسی کو ملک اور قوم کے اجتماعی مفادات کی پرواہ نہیں۔ بدقسمتی ہے کہ بلوچستان میں آزادی کی تحریکوں کی آواز یورپ میں بھی سُنائی دے رہی ہے۔ زرداری صاحب ایک لاکھ پچیس ہزار ایکڑ زمین کے مالک سترہ ملوں کے بھی مالک ہیں۔ مہنگائی لُوٹ مار کرپشن جرائم کی حوصلہ افزائی مسلسل کی جا رہی ہے اور افسر شاہی قومی وسائل اور عوام کے ٹیکسوں پر موجیں کر رہی ہے۔ پاکستان بچانا ہے تو انقلاب لانا ہو گا۔ کرپٹ افراد اور ظالموں کو قرار واقعی سزائیں دینا اور انہیں نشان عبرت بنانا ہو گا۔ ہر برائی خرابی اسمبلیوں سے نکل رہی ہے۔ عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ (راشد عزیز العزیز چوبرجی پارک اولڈ رائفل رینج ملتان رڈ لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024