تائیوان میں زلزلے سے ہلاکتیں 12 ہوگئیں،260 زخمی،69لاپتہ
تائی پے(این این آئی)تائیوان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 12ہوگئی جبکہ زلزلے سے 260 افراد زخمی اور 67افراد لاپتہ ہیں۔متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق تائیوان کے شہر ہولین میں دوسرے روز بھی 5.7 شدت کا آفٹر شاک محسوس کیا گیا جبکہ گذشتہ رات اسی علاقے میں 6.4شدت کا زلزلہ آیا تھا اور زلزلے سے شہر کی متعدد عمارتیں گر گئیں تھیں۔زلزلے سے ملٹری اسپتال کی عمارت ایک جانب جھک گئی، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، ہائی ویز اور رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔