چولستان کے درمیان میں نہر اور سیلاب کو محفوظ کرنے کے لئے آبی ذخائر بنائے جائیں گے شہبازشرےف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالی معاونت سے پنجاب بھر میں مزید عوامی فلاحی منصوبے مکمل کریں گے-500ملین ڈالر کے ترقیاتی فنڈ سے صوبہ میں آبپاشی اور توانائی کے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں- کنٹری ڈائرےکٹر پاکستان پرےذےڈنٹ ژی ہونگ ےانگ کی قیادت میں بنک کے 5رکنی وفد سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہاکہ گریٹر تھل کینال اور گریٹر چولستان کینال کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے چولستان اوردیگر علاقوں میں ہزاروں ایکڑ اراضی کو کاشتکاری کے قابل بنایا جاسکے گا۔ ائیر پورٹ اور دیگر جدید سہولتوں کی فراہمی سے چولستان کا خلیجی ریاستوں سے مواصلاتی رابطہ بہتر ہوگا۔ چولستان کے درمیان میں نہر اور سیلاب کو محفوظ کرنے کے لئے آبی ذخائر بنائے جائیں گے۔ چولستان پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کےلئے فوڈ باسکٹ بنے گا۔ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ کا تعاون قابل تحسین ہے- تعلیم، صحت، ٹریفک مینجمنٹ پلاننگ، اربن ٹرانسپورٹ، سوشل سیکٹر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ایشین ڈویلپمنٹ کے مالی اور فنی تعاون سے عوامی مسائل حل ہوں گے اور انہیں ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے تمام علاقوں میں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مزید 50موبائل ہیلتھ یونٹ بھی فراہم کئے جائیں گے اور بڑے شہروں بالخصوص لاہور میں مقیم سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی دوردراز دیہی علاقوں میں آمد ورفت کے لئے ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرائی جائے گی۔ حکومت پنجاب شرح خواندگی میں اضافے کے لئے سرکاری سکولوں میں طالبات کو ہزار روپے سکالر شپ دے رہی ہے لاہورمیںاورنج لائن پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے پرپل لائن میٹروٹرین کا منصوبہ بھی شروع کیا جائےگا- ہم پاکستان بھر کے تمام شہروں میں میٹروبس سروس کے آغاز کے لئے ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں- دیگر صوبے ہمارے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں- ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی پاکستان میں مقیم کنٹری ڈائریکٹر ژی ہونگ یانگ نے وزیراعلی پنجاب کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا شہبازشریف کا ترقیاتی ویژن قابل تحسین اور دوسروں کے لئے مثالی سمجھا جاتا ہے- ژی ہونگ یانگ نے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعلی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا -ژی ہونگ یانگ نے کہا کہ پنجاب سپیڈ کی شہرت پاکستان سے نکل کر دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔
شہباز شریف