عمران دروغ گوئی کے بے تاج بادشاہ ، وزیراعلیٰ پر الزامات سیاسی عاقبت نا اندیشی : ترجمان پنجاب حکومت
لاہور( نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پنجاب حکومت نے عابد باکسر سے متعلق عمران خان کے بیان کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان بات کرنے سے پہلے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عادی ہیں۔ عمران خان داوغ گوئی کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ عمران خان کا وزیر اعلیٰ پربے ہودہ الزامات لگانا سیاسی عاقبت نا اندیشی ہے۔ عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ زیر سماعت ہے۔ وہ عدالت میں پیش ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔ یو ٹرن خان اس سے پہلے بھی شہباز شریف کو نشانہ نہ بنا کر جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔ اب انہوں نے سیاسی دکان چمکانے کیلئے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے اشتہاری ملزم عابد باکسر کی گرفتاری قانون پر عملدرآمد کی بہترین مثال ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت